پرانا باغ
کیسا سناٹا ہے یا رب
اور کیسی تلملاتی مضطرب تنہائی ہے
آوازیں آتی ہیں لیکن
ملی جلی
اونچی نیچی
معنی مطلب کو صرف
ذرا سا چھوکر
ادھر ادھر بہہ جاتی ہیں
اک یاد کی خوشبو آتی ہے
رنگین منقش
تتلی کے تھرتھراتے پر جیسے
لیکن وہ بھی
اک جھونکا لے کر
اڑ جاتی ہے