گھر جنّت
امتیاز کو یونیورسٹی میں لکچرارہوئے دوسال بیت گئے تھے ۔ ہوسٹل کاکمرہ چھوڑکر اس نے یونیورسٹی کیمپس سے ملحق آبادی والے علاقے میں ایک چھوٹا ساگھر کرائے پرلے لیاتھا ۔اسے مستقل تقرری کا پروانہ بھی مل چکا تھا۔ نوکری ملنے کے بعد ضرورت بیوی کی ہوتی ہے۔ جس کا اسے انتظار تھا۔ یونیورسٹی ...