انجان رشتے
ابّو سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ہمیشہ دورے پر رہتے تھے ۔گھر میں ڈھیرسارے نوکر چاکر تھے جو مجھ پر جان چھڑ کتے تھے۔اُن کے درمیان میں نے کبھی اکیلا محسوس نہیں کیا کیونکہ دیکھا گیا ہے جیب سے کنگال لوگ دل سے خوش حال ہوتے ہیں چونکہ ان کے پاس پریم اور ممتا کا خزانہ ہوتا ہے۔ ماں کے مرنے ...