مرے خواب
مرے خواب اشکوں میں تحلیل ہو کر کہیں کھو گئے ہیں خیال آ رہا ہے کہ شاید مری روح کے نیم تاریک سے جنگلوں میں بھٹکنے لگے ہیں کئی دن سے ان تک مری سوچ میرے تصور کی کوئی رسائی نہیں ہے مگر جانتی ہوں کہ وہ دھیرے دھیرے مرے ہی لہو میں سسکنے لگے ہیں کئی دن سے میں نے انہیں کوئی لوری سنائی نہیں ...