Rozina Taranekar Dighe

روزینہ ترانیکر دگھے

روزینہ ترانیکر دگھے کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    خواب کی تعبیر کا قصہ نرالا بن گیا

    خواب کی تعبیر کا قصہ نرالا بن گیا خود فریبی زندگی کا اب سلیقہ بن گیا دفعتاً اک مسکراہٹ تیرے لب پہ آئی ہے چاہتوں کا میری اب یہ اک ٹھکانہ بن گیا چھو گئی نغموں کو تیری یہ محبت ہولے سے دیکھ انداز بیاں یہ شاعرانہ بن گیا بادلوں سا عکس تیرا دل پہ ٹھہرا دیر تک بھیگ کر یادوں کی بارش میں ...

    مزید پڑھیے

    عشق کی لو کو میں بجھا آیا

    عشق کی لو کو میں بجھا آیا اشک سے پھر یہ دل جلا آیا آندھیوں سے جسے بچایا تھا آشیاں پیار کا اڑا آیا دھڑکنوں کی طرح جو بستی تھی نظم تھی شاد کی بھلا آیا دیکھ کر یہ صلہ محبت کا خواب پلکوں سے میں گرا آیا نام لکھتے تھے ہم ہتھیلی پر دور مڑ کے وہ پھر کہاں آیا کھوجنے ہم چلے تھے ...

    مزید پڑھیے

    میں ہی انجام میں ہی ابتدا ہوں

    میں ہی انجام میں ہی ابتدا ہوں تھما وقفہ ہوں میں ہی سلسلہ ہوں مزاج دل مرا گوشہ گزیں ہے زمانے کی نظر میں نک چڑھا ہوں فسانہ نصف ہی ظاہر ہے میرا ہنسی میں غم چھپاتا مسخرا ہوں جو غربت میں بھی دل کو دے رئیسی میں مفلس کا وہیں اک حوصلہ ہوں کتابوں میں جو یکجا ہو نہ پایا وہ دائم زندگی کا ...

    مزید پڑھیے

    بات دل کی کوئی ان کہی رہ گئی

    بات دل کی کوئی ان کہی رہ گئی ہونٹھ چپ اور نظر یہ جھکی رہ گئی خط کا ہر حرف ہم نے جلایا مگر لفظ در لفظ وابستگی رہ گئی تھا چراغوں سا روشن کبھی گھر مرا ساتھ چھوٹا تو بس تیرگی رہ گئی داستاں غم کی شاعر بیاں کر گیا لفظ کی دیکھ جادوگری رہ گئی عمر بھر مشغلہ جس کو ہم نے کہا بند صفحوں میں ...

    مزید پڑھیے