Roohi Hayat

روحی حیات

روحی حیات کے تمام مواد

3 نظم (Nazm)

    خیال کی بنجر زمین

    لفظ کب سے میرے ذہن کے سوراخ سے جھانک رہا ہے جہاں ظلمت قرنوں سے راج کرتی ہے اور خیال کے جالے لٹکے پڑے ہیں اوہام کی چمگادڑیں دیواروں سے چپکی ہوئی ہیں سوچ کے پانی پر کائی جمی ہے میرے ذہن کے دریچوں میں کوئی ایسی درز بھی نہیں جہاں سے ہوا داخل ہو کر مایوسی کی حبس کو چاٹ لے اور کوئی روزن ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا مرقد

    ایک روز سورج طلوع نہیں ہوگا کیونکہ میں مر چکی ہوں گی ایک روز رات سیاہ سیال بن کر میرے حلق سے اتر جائے گی کیونکہ میں مر چکی ہوں گی ایک روز شام دن اور رات کے درمیان ہجر بن کر ٹھہر جائے گی کیونکہ اس روز میں شام بن جاؤں گی ایک روز سارے زخمی خواب مل کر گنگنائیں‌ گے اور میں اس لوری سے سو ...

    مزید پڑھیے

    ستی

    لوگ ہر صبح مجھے بتاتے ہیں میں بیوہ ہو چکی ہوں اور میں ہر شام دھان کے کھیت جیسی وہ ساڑی اوڑھ لیتی ہوں جس سے ابھرتے میرے سنہری بازوؤں کو وہ گندم کی بالیاں کہتا تھا تب محبت خوشبو بن کر دالان اور کمروں میں پھیل جاتی ہے اور پیانو کو ان دیکھی متحرک انگلیاں گدگداتی ہیں اور میں آتش دان کے ...

    مزید پڑھیے