Rizwana Bano Iqra

رضوانہ بانو اقرا

رضوانہ بانو اقرا کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    قید میں گر مجھ کو اپنی باندھتا رہ جائے گا

    قید میں گر مجھ کو اپنی باندھتا رہ جائے گا میرے رہتے وہ مجھی کو ڈھونڈھتا رہ جائے گا یوں تو بدلے گا نہیں کچھ بھی ترے جانے کے بعد دامن خواہش مگر ہاں بھیگتا رہ جائے گا میری خاموشی ہی دے دے گی اسے سارے جواب وہ سوال اپنے ہی دل سے پوچھتا رہ جائے گا کرچیاں کچھ خوابوں کی چبھتی رہے گی ...

    مزید پڑھیے

    اب انتظار کے موسم اداس کرتے نہیں

    اب انتظار کے موسم اداس کرتے نہیں عجیب ہے کہ ہمیں غم اداس کرتے نہیں اداس ہونے کا ہم کو سلیقہ آتا ہے اداسیوں کو کبھی ہم اداس کرتے نہیں یہ دل تو کہتا ہے اب آزمائیں خوشیوں کو بہت دنوں سے یہ ماتم اداس کرتے نہیں کیا تھا تم سے جو وعدہ نبھا رہے ہیں ہم تمہاری جان کو جانم اداس کرتے نہیں

    مزید پڑھیے

    ادھورے خواب کی دہلیز پہ سویا نہیں کرتے

    ادھورے خواب کی دہلیز پہ سویا نہیں کرتے کسی بھی ایک غم پہ بارہا رویا نہیں کرتے مراسم عشق کے تم سے نبھائے جا نہیں سکتے لہٰذا ہم بھی جھوٹھے رشتوں کو ڈھویا نہیں کرتے تمہیں ماتم منانے کی اجازت ہی نہیں اقراؔ شجر پتوں کے گرنے پر کبھی رویا نہیں کرتے

    مزید پڑھیے