ادھورے خواب کی دہلیز پہ سویا نہیں کرتے
ادھورے خواب کی دہلیز پہ سویا نہیں کرتے
کسی بھی ایک غم پہ بارہا رویا نہیں کرتے
مراسم عشق کے تم سے نبھائے جا نہیں سکتے
لہٰذا ہم بھی جھوٹھے رشتوں کو ڈھویا نہیں کرتے
تمہیں ماتم منانے کی اجازت ہی نہیں اقراؔ
شجر پتوں کے گرنے پر کبھی رویا نہیں کرتے