Raza Amrohvi

رضا امروہوی

رضا امروہوی کی غزل

    آج بے چہرہ ہیں چہروں کے سمندر کتنے

    آج بے چہرہ ہیں چہروں کے سمندر کتنے آئنے ڈھونڈتے پھرتے ہیں سکندر کتنے میں نے بچوں کے نمونے کے جو بنوائے تھے بہہ گئے وقت کے سیلاب میں وہ گھر کتنے ایک آنسو بھی نہیں ایک تبسم بھی نہیں مٹ گئے حرف غلط بن کے مقدر کتنے ہم نے اپنا ہی مکاں آج کھلا چھوڑ دیا پھینک سکتا ہے کہیں سے کوئی پتھر ...

    مزید پڑھیے

    ہوں شامل سب میں اور سب سے جدا ہوں

    ہوں شامل سب میں اور سب سے جدا ہوں میں خود یہ سوچتا رہتا ہوں کیا ہوں حصار ذات سے باہر نکل کر میں ہر صورت میں تجھ کو ڈھونڈھتا ہوں وہ مجھ سے دور بھی ہے پاس بھی ہے کبھی میں اپنے دل میں دیکھتا ہوں میں خود کچھ بھی نہیں ہوں یہ بھی سچ ہے نوا وہ ہے مگر میں ہم نوا ہوں کبھی میں اپنے عالم ...

    مزید پڑھیے

    دل سے نکلی ہے داستاں شاید

    دل سے نکلی ہے داستاں شاید ایک اک حرف ہے زباں شاید آؤ آگے قدم بڑھائیں ذرا ٹھہرا ٹھہرا ہے کارواں شاید مجھ کو پہنچا دے میری منزل تک جذبۂ شوق کامراں شاید دل یقیناً ہے سلطنت اس کی ہے وہی دل پہ حکمراں شاید مستقل امتحان گاہ میں ہوں وہ بھی لے میرا امتحاں شاید آج ڈوبے ہیں گہری فکر ...

    مزید پڑھیے

    دل بتا اور کیا ہے ہونے کو

    دل بتا اور کیا ہے ہونے کو چوٹ کھائی ہے میں نے رونے کو بے نوا خواب منتظر ہیں مرے رات باقی کہاں ہے سونے کو سوزن شوق کو شب ہجراں صرف آنسو ملے پرونے کو اپنی خوشیوں میں دوسروں کے غم حوصلہ چاہئے سمونے کو نہیں معلوم انتظام ہے کیا دامن زیست کے بھگونے کو نکہتوں کے دیار میں مجھ ...

    مزید پڑھیے

    میرے شوق کا ساماں بند ہے لفافے میں

    میرے شوق کا ساماں بند ہے لفافے میں اور دل کا ہر ارماں بند ہے لفافے میں نامہ بر تجھے بھی کچھ احتیاط رکھنا ہے زندگی کا ہر عنواں بند ہے لفافے میں اپنی ہر سہیلی کو میرا خط دکھا دینا قصۂ شب ہجراں بند ہے لفافے میں میں نے اپنی آنکھوں سے مہر تو لگا دی ہے یہ سمجھ لو میری جاں بند ہے لفافے ...

    مزید پڑھیے

    دل میں جھانکا تو بہت زخم پرانے نکلے

    دل میں جھانکا تو بہت زخم پرانے نکلے اک فسانے سے کئی اور فسانے نکلے خواب تو خواب تھے آنکھوں میں کہاں رک جاتے وہ دبے پاؤں انہیں بھی تو چرانے نکلے دیکھنا یہ ہے ٹھہرتا ہے کہاں جوش جنوں سرپھرے شہر نگاراں کو جلانے نکلے اپنے گھر سنگ ملامت کی ہوئی ہے بارش بے گناہی کی سند ہم جو دکھانے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2