Raz Chandpuri

راز چاندپوری

راز چاندپوری کے تمام مواد

17 غزل (Ghazal)

    قصۂ حسن نہیں عشق کی روداد نہیں

    قصۂ حسن نہیں عشق کی روداد نہیں حیف یہ بزم ترے ذکر سے آباد نہیں مورد رنج و الم کشتۂ بیداد نہیں وائے بر عیش جہاں مجھ کو خدا یاد نہیں ہم صفیران چمن واہ یہ پرسش یہ کرم اب مجھے شکوۂ بے مہریٔ صیاد نہیں میں ہوں ناشاد ازل خیر مگر حیرت ہے عشرت آباد جہاں میں بھی کوئی شاد نہیں قصۂ جور ...

    مزید پڑھیے

    توفیق اگر رہبر منزل نہیں ہوتی

    توفیق اگر رہبر منزل نہیں ہوتی معراج محبت کبھی حاصل نہیں ہوتی جو سوز محبت سے نہ ہو شعلہ بداماں وہ شمع کبھی رونق محفل نہیں ہوتی جو آنکھ نہ ہو حسن حقیقت کی شناسا وہ دید رخ یار کے قابل نہیں ہوتی جب تک نہ بھرے رنگ وفا مانیٔ فطرت تصویر محبت کبھی کامل نہیں ہوتی دل کش ہیں کچھ ایسے رہ ...

    مزید پڑھیے

    دل کو حریف گردش دوراں کئے ہوئے

    دل کو حریف گردش دوراں کئے ہوئے بیٹھا ہوا ہوں زیست کا ساماں کئے ہوئے اب مشکلات راہ محبت کا ذکر کیا اک عمر ہو گئی انہیں آساں کئے ہوئے پیتا ہوں روز پیتا ہوں تلخابۂ امید احساس لطف ساقیٔ دوراں کئے ہوئے بہلا رہا ہوں دل کو فریب خیال سے امید غم گساریٔ یاراں کئے ہوئے بت خانۂ مجاز سے ...

    مزید پڑھیے

    دل نہیں پہلو میں درد دل نہیں

    دل نہیں پہلو میں درد دل نہیں آہ اب جینے کا کچھ حاصل نہیں سرد ہے ہنگامۂ بزم جہاں میں نہیں تو گرمئ محفل نہیں آرزو جب تھی ہزاروں تھے حریف اب کوئی بھی غم گسار دل نہیں اے نگاہ شوق تو دھوکا نہ دے وہ تو ہے حد نظر ساحل نہیں رازؔ مل جاتی ہے فکروں سے نجات شاعری کا اور کچھ حاصل نہیں

    مزید پڑھیے

    اک خانماں خراب کی دولت کہیں جسے

    اک خانماں خراب کی دولت کہیں جسے وہ درد دل میں ہے کہ محبت کہیں جسے رعنائی خیال کے قربان جائیے صورت ہے وہ نظر میں حقیقت کہیں جسے درد فراق یار کی مجبوریاں بجا اتنا تو ہو نہ شور قیامت کہیں جسے دے سکتا ہو تو دے مجھے داد ستم کشی یا وہ سلوک کر کہ عداوت کہیں جسے لذت کش نظارہ ہے تیری ...

    مزید پڑھیے

تمام