جیسے فسانہ ختم ہوا
کمرے کی خاموش فضا میں اک مانوس سی خوشبو تھی مہکی سانسوں کا سرگم تھا کنچن کا یا قرب کی حدت سے نکھری تھی سورج کی ایک ایک کرن اجلی تھی پلکیں بوجھل، آنکھیں بند، حواس مسخر چڑھتی دھوپ میں اک نشہ تھا اس کا فسانہ اک لکھنا تھا کمرے کی خاموش فضا خالی تھی قرب کی خوشبو کنچن کایا سانس کے ...