Rais Farogh

رئیس فروغ

نئی غزل کے اہم ترین پاکستانی شاعروں میں نمایاں

One of the most outstanding Pakistani poets of new ghazal.

رئیس فروغ کی نظم

    آج کا دن

    تاک دھنا دھن آج کا دن کل سے اچھا آج کا دن آج کا دن جو آیا ہے سورج کو بھی لایا ہے چوں چوں کرتی چڑیا نے ننھے منے پنکھ ہلائے اوس کی ننھی بوندوں نے کلیوں کے چہرے چمکائے جاگے سوئے رستوں پر اسکولوں کے بچے آئے الجھی سلجھی گلیوں میں صدا لگاتا ہاکر جائے تاک دھنا دھن آج کا دن

    مزید پڑھیے

    ریت کا شہر

    مجھے اپنے شہر سے پیار ہے نہ سہی اگر مرے شہر میں کوئی کوہ سر بہ فلک نہیں کہیں برف پوش بلندیوں کی جھلک نہیں یہ عظیم بحر جو مرے شہر کے ساتھ ہے مری ذات ہے

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4