ریت کا شہر

مجھے اپنے شہر سے پیار ہے
نہ سہی اگر
مرے شہر میں
کوئی کوہ سر بہ فلک نہیں
کہیں برف پوش
بلندیوں کی جھلک نہیں
یہ عظیم بحر
جو
مرے شہر کے ساتھ ہے
مری ذات ہے