رائیگانی کی بشارت
ہوا نے کنج گم گشتہ میں آ کے میری پلکوں پر جمی ویرانیوں کی خاک کو جھاڑا اور اپنی شبنم افشانی سے میری بانجھ پلکوں کو گہر باری میں بدلا یہ سمجھتی ہے میں اس کے ہاتھ میں انگلی تھما کر پھر کسی نا دیدہ پربت کے سفر کی ضد کروں گا تا ابد ہمراہ پھروں گا وقت اک ڈیسپوزیبل رشتے کی صورت ہے جو ...