جب نیا موڑ لینے کو تھی زندگی وقت نے اک نئی داستاں بخش دی
جب نیا موڑ لینے کو تھی زندگی وقت نے اک نئی داستاں بخش دی نام ان کا مرے دل پہ کندہ کیا یوں مجھے زندگی جاوداں بخش دی اس کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا طاقچوں میں دئے جھلملانے لگے اک دیا جل اٹھا حجرۂ قلب میں جس نے الفت کو صوت اذاں بخش دی میری آنکھیں مرے کان میری زباں حاکم وقت نے رہن ...