Partav Rohila

پرتو روہیلہ

شاعر،محقق اور مترجم/غالب کے فارسی مکتوبات کے اردو ترجمے اور اپنے ''دوہے'' کے لیے مشہور

Poet, Researcher and Translator/Known for Urdu translation of Ghalib’s Persian letters.

پرتو روہیلہ کی نظم

    ابدی مسئلہ

    کوئی کپڑے پہ بوٹے کاڑھے کوئی پھول بنائے کوئی اپنا بالک پالے کوئی گھر کو سجائے کوئی بس آواز کے بل پر بجھتے دیپ جلائے کوئی رنگوں سے کاغذ اندر جیون جوت جگائے کوئی پتھر اینٹیں جوڑے تاج محل بنائے کوئی منبر اوپر کوکے پاپ اگنی سے ڈرائے کوئی گھنگھرو باندھ کے ناچے انگ کلا دکھلائے کوئی ...

    مزید پڑھیے

    سقوط‌ شادمانی

    مسرت کے اس لمحۂ بے کراں میں کہ ہم دونوں لیٹے ہوئے گھاس پر نیلے آکاش کو دیکھتے تھے تمہیں یاد ہوگا کہ تم نے کہا تھا خوشی شادمانی کی کتنی بڑی اور حسیں سلطنت میرے زیر نگیں ہے یہ مخمل سا توشک نما سبزہ ہوا کا یہ کیف خماریں چمکتی ہوئی دھوپ کے گرم پیوست بوسے فلک کی فراخی فضاؤں کا یہ ...

    مزید پڑھیے

    حکایت شب

    چنانچہ سر شام ہم سب کسی خاندان فرنگی سے بہر ملاقات نکلے یہاں میرا ''ہم سب'' سے مطلب ہے وہ دوسرے ہم وطن اور پڑوسی کہ جو ملک افرنگ کی اس بڑی جامعہ میں حصول زر علم و دانش کو آئے ہوئے تھے ''کسی'' سے یہ مطلب ہے ہم کو خبر تک نہیں تھی کہ ہم سب کہاں جا رہے ہیں کہاں کس کو کس شخص کی میزبانی ملے ...

    مزید پڑھیے

    پن کشن

    مرے پن کشن میں بہت سی پنیں ہیں اور اکثر پنیں اس میں ایسی ہیں جو دور انجانے ملکوں سے آئے خطوں سے نکالی گئی ہیں یہ اس وقت ظاہر حقیقت کی صورت مرے پن کشن میں لگی ہیں اگر پن کشن کی ہر اک پن یہ سوچے کہ میں تو فلاں دیش کی ہوں فلاں دیش نے میرا لوہا جنا تھا فلاں دیش نے میری صورت گڑھی تھی تو یہ ...

    مزید پڑھیے

    تفاوت راہ

    حسین کافوری انگلیوں میں سفید سگریٹ لیے وہ لڑکی کھڑی کھڑی اپنے شنگرفی نرم ہونٹوں سے یوں لگاتی کہ جیسے جیون کے موم رس کو وہ گھونٹ بھر بھر کے پی رہی ہو مگر طلب کا وصال لب کا یہ لمحہ تیز گام و گریز پا تھا سیاہ ایڑی زمیں پر اس کو بے حسی سے کچل رہی تھی

    مزید پڑھیے