Obaidullah Aleem

عبید اللہ علیم

پاکستان کے ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل

One of the most outstanding modern poets of Pakistan.

عبید اللہ علیم کی غزل

    چہرہ ہوا میں اور مری تصویر ہوئے سب

    چہرہ ہوا میں اور مری تصویر ہوئے سب میں لفظ ہوا مجھ میں ہی زنجیر ہوئے سب بنیاد بھی میری در و دیوار بھی میرے تعمیر ہوا میں کہ یہ تعمیر ہوئے سب ویسے ہی لکھو گے تو مرا نام بھی ہوگا جو لفظ لکھے وہ مری جاگیر ہوئے سب مرتے ہیں مگر موت سے پہلے نہیں مرتے یہ واقعہ ایسا ہے کہ دلگیر ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے

    عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھی کہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے محبتوں میں عجب ہے دلوں کو دھڑکا سا کہ جانے کون کہاں راستہ بدل جائے زہے وہ دل جو تمنائے تازہ تر میں رہے خوشا وہ عمر جو خوابوں ہی میں بہل ...

    مزید پڑھیے

    تیرے پیار میں رسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ

    تیرے پیار میں رسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا روح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں مے خانے لوگ جیسے تمہیں ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور بہت آئیں گے تم سے پیار جتانے لوگ یوں گلیوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 5