Noorul Hasnain

نورالحسنین

انوکھے تخلیقی تجربوں کی کہانیاں لکھنے والے اہم افسانہ نگار۔ بے انتہا دلچسپ علامتی اور تمثیلی انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں

An important fiction writer known for writing stories of unique creative experience. Known for his individual take on symbolic story-telling

نورالحسنین کے تمام مواد

7 افسانہ (Story)

    یہ عشق نہیں آساں

    فضل محمد یہاں جب سے آیا پیدل ہی گھوم رہا تھا۔ شہر کی گلیوں میں اس کے بچپن کا ایک ایک لمحہ جیسے زندہ ہوتا جارہا تھا۔ کبھی وہ کسی نکڑ پر آنکھیں بند کرکے کھڑا ہوجاتا اور ماضی کسی دریا کے تیز دھارے کے ماننداچھلتا کودتااس کی آنکھوں سے بہہ جاتا۔ وہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر شناسا چہروں کو ...

    مزید پڑھیے

    پیپل کی چھئیاں

    شاستری واڑے کے صحن کی سب سے اونچی دیوار کے بیچوں بیچ پھر ایک بار پیپل کا پودا نکل آیا تھا اور بارہ برس کا وجئے شاستری ایک بڑی سی سیڑھی لگائےاسےاکھاڑنے کی کوشش میں لگا ہواتھا۔ سیڑھی کے پاس کھڑااس کا پانچ برس کاچھوٹا بھائی اجئے شاستری موتی چور کا لڈّو کھانے میں مست تھاکہ ماں کی ...

    مزید پڑھیے

    بیچ بھنور ندیا گہری

    اقبا ل صا حب نے اخبار کی سرخی پڑھنے کے بعد پوری خبر کوپڑھنا بھی ضروری نہیں سمجھا اوراسے غصے سے کتابوں کے ریکٹ کی طرفاچھال دیا، اور سوچنے لگے، حد ہو گئی اب تو ایسا لگتا ہے مسلمانوں سے ان کا اللہ بالکل ہی روٹھ گیا ہے اورانھیں آر ایس ایس کے حوالے کرکے بے فکر ہو گیا ہے۔ ٹھیک اسی وقت ...

    مزید پڑھیے

    بھور بھئی جاگو

    وہ اپنے آفیس، آثار قدیمہ کے ٹیرس پر آنکھوں پر دور بین لگائے ایلورہ کی پہاڑیوں کا جائزہ لے رہا تھا کہ اچانکاس کی نظروں میں پہاڑ کی بلندی سے غار کے دامن پر گرتے ہوئے آبشار پر ٹھہر گئیں۔ سورج غروب ہونے کی تیاریوں میں تھا اوراس کی نرم سنہری کرنیں زمین سے وداعی حکم کی منتظر تھیں۔ ...

    مزید پڑھیے

    شرا تری تو ۔۔۔ شرا تری تو

    آج بھی وہی خبریں تھیں ۔ بوڑھے غفور شاہ نے اخبار کو آنکھوں کے سامنے سے ہٹایا اور کان سے چشمے کی ڈوری کاپیچ کھول کراسے محراب میں رکھ دیا تو سامنے بیٹھے ہوئے شفیع ڈار کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں اوراس نے تعجب سےان کی طرف دیکھا ، ’’ آزبوز نا ایوانہ کھبری ؟ ‘‘ (کیا آج خبریں نہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام