Noman Anwar

نعمان انور

نعمان انور کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    جنون شوق کی سرگردیاں کہاں تک ہیں

    جنون شوق کی سرگردیاں کہاں تک ہیں فریب حسن تری بستیاں کہاں تک ہیں کسی کی یاد ہے دل میں نہ کوئی عکس جمیل زہے نصیب یہ محرومیاں کہاں تک ہیں کٹھن ہے ضبط کہے تو ہے خوف رسوائی دل غریب کی مجبوریاں کہاں تک ہیں اسے یہ شوق سہارا ہو عمر بھر میرا مجھے یہ فکر یہ ہمدردیاں کہاں تک ہیں یہ قہر ...

    مزید پڑھیے

    یہ اشک یوں مری آنکھوں سے کم نکلتا ہے

    یہ اشک یوں مری آنکھوں سے کم نکلتا ہے غزل کے رنگ میں راتوں میں غم نکلتا ہے نہیں کہ چشم غزل کو بھگوئے جائیں ہم کہ دل ہی روئے تو پھر شعر نم نکلتا ہے نوازتا ہے وہ کاغذ کو نغمگی کی ردا وفا کا ذکر جو کرنے قلم نکلتا ہے ستم طراز تراشے ستم تو کیا غم ہے کہ اب ستم بھی بہ طرز کرم نکلتا ہے وہ ...

    مزید پڑھیے

    رہ حیات کی کھوئی ہوئی صدا بن جائے

    رہ حیات کی کھوئی ہوئی صدا بن جائے ہجوم غم میں کوئی ہو جو آسرا بن جائے یہ کاروان محبت ہے اے خرد مندو سمندروں سے بھی گزرے تو راستہ بن جائے زباں پہ ذکر اسی کا ہو روز و شب کیوں کر نہ چاہیئے اسے اتنا کہ وہ خدا بن جائے الجھ کے رہ سا گیا ہوں ترے خیالوں میں کہ اک خیال مٹاؤں تو دوسرا بن ...

    مزید پڑھیے

    عارض جبین زلف معنبر میں آگ ہے

    عارض جبین زلف معنبر میں آگ ہے یہ حسن ہے کہ حسن کے پیکر میں آگ ہے اس آفتاب رو کو تکے چشم اشتیاق اللہ خیر آگ کے چکر میں آگ ہے بکھرے ہیں خواب میں کوئی بکھرا ابھی کہاں زندہ ہوں میں ابھی مرے شہ پر میں آگ ہے پاس وفا تھا اس لیے کشتی اتار دی معلوم تھا ہمیں کہ سمندر میں آگ ہے حد نگاہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ اگر خوش ہے تو ناشاد نہیں ہوں میں بھی

    وہ اگر خوش ہے تو ناشاد نہیں ہوں میں بھی کھو کے اس کو کوئی برباد نہیں ہوں میں بھی اس کی یادوں سے چمکتے ہیں در و بام مرے کون کہتا ہے کہ آباد نہیں ہوں میں بھی کیوں کروں کوہ کنی کیوں میں اٹھاؤں تیشہ وہ کہ شیریں نہیں فرہاد نہیں ہوں میں بھی وہ بھی پابند ہوا رسم و رہ دنیا کا کچھ غم دہر ...

    مزید پڑھیے

تمام