Niyaz Nazr Fatmi

نیازنذر فاطمی

نیازنذر فاطمی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    کٹتا ہے وقت کیسے بتا دوں جناب کا

    کٹتا ہے وقت کیسے بتا دوں جناب کا قصہ سنایا کرتے ہیں عہد شباب کا اے مولیٰ تو رحیم ہے یہ جانتا ہوں میں رکھا ہے یوں ہی پیچ حساب و کتاب کا تم آ گئے خوشی ملی آنسو ٹھہر گئے گزرا کٹھن زمانہ مرے اضطراب کا تاروں کے درمیان ہے جو امتیاز چاند درجہ ہے گلستاں میں وہی تو گلاب کا ململ کا ...

    مزید پڑھیے

    چمن میں گل فشانی ہو رہی ہے

    چمن میں گل فشانی ہو رہی ہے ہوا کی مہربانی ہو رہی ہے یہاں میں قطرہ قطرہ گھل رہا ہوں محبت پانی پانی ہو رہی ہے میں اکثر نیند میں ڈرنے لگا ہوں مری بیٹی سیانی ہو رہی ہے ہمارے بچے بھی پڑھ لکھ رہے ہیں تمہیں کیوں بد گمانی ہو رہی ہے ادھر مہمان اکثر آ رہے ہیں ادھر چادر پرانی ہو رہی ...

    مزید پڑھیے

    گردشوں سے یوں ابھر جانے کو جی چاہتا ہے

    گردشوں سے یوں ابھر جانے کو جی چاہتا ہے شام سے پہلے ہی گھر جانے کو جی چاہتا ہے تم کو رکھنا ہے رکھو ترک تعلق کا بھرم میرا وعدے سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے ملک و مذہب کے قوانین تو سر آنکھوں پر عشق میں حد سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے فرش دنیا پہ میں مدت سے جیا ہوں اب تو چاند تاروں سے گزر ...

    مزید پڑھیے

    دل کے زخم دکھائیں کیا

    دل کے زخم دکھائیں کیا آئینہ بن جائیں کیا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے ہم بھی واپس آئیں کیا چاک گریباں گھومیں کیوں ہم دیوانے کہلائیں کیا ساری وراثت بیچ چکے ہیں ایک ضمیر بچائیں کیا پھر ٹھوکر میں دنیا ہوگی پھر کمبل پھیلائیں کیا ہم سایے کے گھر میں فاقہ کھا پی کر سو جائیں کیا ساری ...

    مزید پڑھیے

    جس دن سے رابطہ مرا دلبر سے کٹ گیا

    جس دن سے رابطہ مرا دلبر سے کٹ گیا رشتہ ندی کا جیسے سمندر سے کٹ گیا ہم لوگ آ کے بس گئے ہیں جب سے شہر میں اخلاق گاؤں والا وہ گھر گھر سے کٹ گیا ہر کوئی آج غرق ہے اپنی ہی ذات میں یوں رفتہ رفتہ آدمی باہر سے کٹ گیا ممکن ہے روز حشر شہیدوں میں ہو شمار اپنا گلا تو پیار کے خنجر سے کٹ ...

    مزید پڑھیے

تمام