Nida Fazli

ندا فاضلی

ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل، مقبول عام شاعر۔ ممتاز فلم نغمہ نگار اور نثر نگار، اپنی غزل ’کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور

One of the most prominent modern poets with wide popular appeal. Well-known film lyricist, prose writer. Famous for his ghazal 'Kabhi kisi ko mukammal Jahan nahin milta…'.

ندا فاضلی کی غزل

    تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروں

    تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروں آئنہ سامنے رکھ کر ترا دیدار کروں سامنے تیرے کروں ہار کا اپنی اعلان اور اکیلے میں تری جیت سے انکار کروں پہلے سوچوں اسے پھر اس کی بناؤں تصویر اور پھر اس میں ہی پیدا در و دیوار کروں مرے قبضہ میں نہ مٹی ہے نہ بادل نہ ہوا پھر بھی چاہت ہے کہ ہر ...

    مزید پڑھیے

    کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

    کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیں چھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیں زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ...

    مزید پڑھیے

    تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

    تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے جب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے تم جو سوچو وہ تم جانو ہم تو اپنی کہتے ہیں دیر نہ کرنا گھر آنے میں ورنہ گھر کھو جائیں گے بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو چاند ستارے چھونے دو چار کتابیں پڑھ کر یہ بھی ہم جیسے ہو جائیں گے اچھی صورت والے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 5