نیلم بھٹی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    ترک تعلقات پہ مجبور ہو گیا

    ترک تعلقات پہ مجبور ہو گیا خوشبو سے اک گلاب بہت دور ہو گیا حرف و کتاب آج بھی ہیں منتظر ترے معنی ترے فراق میں رنجور ہو گیا گرچہ تمام عمر رہا خواب میں مرے دیکھا جو آنکھ بھر کے تو مستور ہو گیا ہر فیصلے کے بیچ ہے شامل ترا خیال تو میری کائنات کا منشور ہو گیا آئی ہے آنکھ اپنے نظارے ...

    مزید پڑھیے

    خیال یار کی گلیوں سے جب گزرتے ہیں

    خیال یار کی گلیوں سے جب گزرتے ہیں نئے غرور سے فرقت کے داغ جلتے ہیں نمی ہے آنکھ میں گو کہ تمہاری یادوں کی اسی بہانے کئی اور غم برستے ہیں وصال یار کا موسم تھا میری چوڑی تھی کلائیوں پہ ابھی تک وہ پل دھڑکتے ہیں نگاہ یار کو کیسے غزل کروں گی میں کہ اس کے دیکھنے سے قافیے بہکتے ...

    مزید پڑھیے

    وہ ہم سفر ہے مگر پھر بھی ہم زباں تو نہیں

    وہ ہم سفر ہے مگر پھر بھی ہم زباں تو نہیں چھپا ہے مجھ سے مگر خود پہ بھی عیاں تو نہیں مرے خیال کی دنیا میں گرچہ رہتا ہے مرے خیال کی دنیا کا آسماں تو نہیں یہ میری فکر کے سورج میں جو شرارے ہیں یہ میری فکر کے محور کا امتحاں تو نہیں دھڑک رہے ہو مری آنکھ کے نظارے میں مرے مکان کے اندر ترا ...

    مزید پڑھیے

    چاندنی شعر کی کھلی ہر سو

    چاندنی شعر کی کھلی ہر سو ہنس کے کہتی ہے شاعرہ ہے تو تھم گیا ہے سفر ستارے کا کس نے چوما ہے رات کا آنسو اترے آنچل پہ آسماں سے دیے زیر لب مسکرائی ہے خوشبو کون مہکا ہے آس پاس مرے کھل گئے میرے شعر کے گیسو آ گیا ہے سوال الفت کا لکھ رہی ہوں کمال کا جادو

    مزید پڑھیے

    کسی کی یاد آنکھوں میں ڈھلی ہے

    کسی کی یاد آنکھوں میں ڈھلی ہے عجب سی دل گرفتہ سی نمی ہے غزل میں سوز اترا ہے کسی کا کسی کی دھڑکنوں کی راگنی ہے مری مسکان کب کی کھو چکی تھی پرانی البموں میں مل گئی ہے نہ جانے پھیلتی ہے کیوں جدائی مری دیوار تک تو آ چکی ہے دمکتا ہے چراغ دل ہمارا فلک تک روشنی پھیلی ہوئی ہے کوئی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    دھڑکن

    ہمارے آگے پڑا ہوا ہے یہ فاصلہ جو وہیں محبت دھڑک رہی ہے قدم کے نیچے نظر کی حد تک ہے دشت صحرا ازل سے پھیلا تری نظر میں ہے اک کنارہ مری نگہ میں ہے دوجی منزل تو بیچ ان کے نظر کی حد تک جو فاصلہ ہے اسی کے اندر تری محبت دھڑک رہی ہے مری محبت دھڑک رہی ہے

    مزید پڑھیے