Musarrat Anjum

مسرت انجم

مسرت انجم کی غزل

    سب سے اونچی مری اڑان ہو کیا

    سب سے اونچی مری اڑان ہو کیا آسمانوں کا امتحان ہو کیا تم میں سب کچھ جو مجھ کو دکھتا ہے تم مکمل مرا جہان ہو کیا جس کا کوئی سرا نہیں ملتا تم محبت کی داستان ہو کیا کوئی بھی جی نہ پائے گا تم بن جینے والوں کی آن بان ہو کیا چپ ہیں سارے ہی مدعی میرے تجھ پہ آ کے مرا بیان ہو کیا تم پہ آتا ...

    مزید پڑھیے

    جس نے باندھے ہیں سارے پر میرے

    جس نے باندھے ہیں سارے پر میرے اس کے ہی گرد ہیں سفر میرے ایک خواہش نے کتنا توڑ دیا کھو گئے مجھ سے سب ہنر میرے غم یہ جاتے نہیں کسی جانب ہو گئے ہیں کچھ اس قدر میرے غیر محسوس بیڑیاں ہیں کئی یوں بندھے تجھ سے سب سفر میرے یوں تو کتنی دعائیں تھیں لیکن بے ثمر ہی رہے شجر میرے دے کے ...

    مزید پڑھیے

    سلسلہ رکھتا ہے دل سے اس طرح پیہم کوئی

    سلسلہ رکھتا ہے دل سے اس طرح پیہم کوئی میری آنکھوں میں سجاتا ہے نئے موسم کوئی وہ مخاطب اس طرح ہوتا ہے مجھ سے خواب میں صبح دم جیسے بکھیرے پھول پر شبنم کوئی دل کی منزل دوسری ہے ذہن کے رستے الگ اس لئے ہوتا نہیں ہے فیصلہ باہم کوئی دل کی بربادی پہ اکثر نوحہ خواں رہتی ہے رات روز کرتا ...

    مزید پڑھیے

    میں چاہتی ہوں اب کے پریشان وہ بھی ہو

    میں چاہتی ہوں اب کے پریشان وہ بھی ہو دل کے معاملات میں حیران وہ بھی ہو میں تو تمام عمر ہی تنہا رہی مگر کچھ روز محفلوں میں تو ویران وہ بھی ہو کیوں میں بھی خواب عشق کی قیدی رہوں سدا اک بار بزم عشق کا مہمان وہ بھی ہو اس کے بغیر کیسے کٹی زندگی مری یہ سوچ کر کبھی تو پشیمان وہ بھی ...

    مزید پڑھیے

    جتنے دھاگے یادوں کے تھے بڑھتے بڑھتے جال ہوئے

    جتنے دھاگے یادوں کے تھے بڑھتے بڑھتے جال ہوئے آج کا دن پھر لوٹ آیا ہے ہم پھر سے بے حال ہوئے کتنی بہاریں گزریں جانے کتنی خزائیں بیت گئیں کون گنے اب موسم اتنے اس سے بچھڑے سال ہوئے ایک یہی تھی دولت اپنی وہ بھی کس نے چھینی ہے کیا بتلائیں اس کو کھو کر ہم کیسے کنگال ہوئے جانے کس نے ...

    مزید پڑھیے

    اک حسیں خواب جو آنکھوں میں بسا ہے وہ ہے

    اک حسیں خواب جو آنکھوں میں بسا ہے وہ ہے مجھ سے تنہائی میں جو بول رہا ہے وہ ہے جب کبھی میں نے پڑھی عمر گزشتہ کی کتاب ایک سایا سا جو آہٹ پہ رکا ہے وہ ہے زندگی نے تو کبھی کچھ نہ دیا غم کے سوا عشق نے مجھ کو جو اک روپ دیا ہے وہ ہے میری قسمت کے ستارے ہیں اسی سے روشن چاند بن کر جو مرے دل ...

    مزید پڑھیے