Munshi Naubat Rai Nazar Lakhnavi

منشی نوبت رائے نظر لکھنوی

شاعر،خدنگ نظر،زمانہ کانپوراور ادیب جیسے رسائل کے مدیر

Poet, Editor of several literary magazines like Khandag-E-Nazar,Zamana Kanpur and Adeeb

منشی نوبت رائے نظر لکھنوی کی غزل

    کیوں کہتے ہو کیا میری جفا کو نہیں دیکھا

    کیوں کہتے ہو کیا میری جفا کو نہیں دیکھا آتے ہوئے کہہ کہہ کے قضا کو نہیں دیکھا آئینۂ کونین ہیں دونوں مری آنکھیں تم کو نہیں دیکھا کہ خدا کو نہیں دیکھا دیکھے تو کوئی تیز روی عمر رواں کی پھر کر کبھی نقش کف پا کو نہیں دیکھا ہر خار سے یوں پوچھتی ہے دشت میں لیلیٰ تم نے تو کسی آبلہ پا ...

    مزید پڑھیے

    وہ تغافل کو علاج غم پنہاں سمجھا

    وہ تغافل کو علاج غم پنہاں سمجھا چارہ گر بھی نہ مرے درد کا درماں سمجھا تاب دیدار نہ لائی نگہ ناز پرست اور وہ دیدۂ عشاق پہ احساں سمجھا جمع خاطر نہ ہوئی دید بتاں سے اپنی دفتر حسن کو اجزائے پریشاں سمجھا نہ ہوئی جلوہ گہہ ناز کی وسعت معلوم گو میں ہر ذرہ کو اک دیدۂ حیراں سمجھا تھی ...

    مزید پڑھیے

    جو مدتوں میں کسی شوخ کا شباب آیا

    جو مدتوں میں کسی شوخ کا شباب آیا رہین دامن و منت کش حجاب آیا نمود شام ہوئی وقت اضطراب آیا جہان عشق و محبت میں انقلاب آیا جنوں میں زیست تھی اپنی طلسم بیداری قضا نے آ کے سلایا تو ہم کو خواب آیا نہ دل میں درد ہی باقی ہے اب نہ آنکھ میں اشک اخیر وقت ہے پایان اضطراب آیا بس اب تمام ہوا ...

    مزید پڑھیے

    ضبط سے دل نزار رہتا ہے

    ضبط سے دل نزار رہتا ہے اندرونی بخار رہتا ہے یوں تو دل کو کبھی قرار نہ تھا اب بہت بے قرار رہتا ہے قطع امید ہو تو صبر آئے روز اک انتظار رہتا ہے مایۂ زندگی سخن ہے نظرؔ شعر ہی یادگار رہتا ہے

    مزید پڑھیے

    مجسم داغ حسرت ہوں سراپا نقش عبرت کا

    مجسم داغ حسرت ہوں سراپا نقش عبرت کا مجھے دیکھو کہ ہوتا ہے یہی انجام الفت کا انہیں شوق دل آزاری ہمیں ذوق وفاداری خدا حافظ ہے اب اپنے کشور کار الفت کا وصال یار کی اے دل کوئی پر زور کوشش کر ہوائے آہ سے پردہ اٹھا دے شام فرقت کا دل پر شوق نے ڈالا ہے مجھ کو کس کشاکش میں ادھر ہے حد کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3