Muneer Ahmad Jami

ذائق بنگلوری

ذائق بنگلوری کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    دل میں اپنے حسن عالمگیر دیکھ

    دل میں اپنے حسن عالمگیر دیکھ آئنے میں یار کی تصویر دیکھ کہہ رہے ہیں وہ بنا کر زلف کو مجرمان عشق کی زنجیر دیکھ تجھ کو آنا ہی پڑا تھا لے جگر دیکھ میری آہ کی تاثیر دیکھ خط پیشانی کا بھی مٹتا ہے کہیں خامۂ بے دست کی تحریر دیکھ ان کے دیوانوں میں ہم بھی جا ملے مل گئی زنجیر سے زنجیر ...

    مزید پڑھیے

    دل کی نادانیاں ارے توبہ

    دل کی نادانیاں ارے توبہ یہ پشیمانیاں ارے توبہ مشکلوں میں بھی دل یہ کہتا ہے یہ تن آسانیاں ارے توبہ آج بھی ہیں کلیم نظروں میں طور سامانیاں ارے توبہ نوع بہ نوع ان کی جلوہ سامانی میری حیرانیاں ارے توبہ راز الفت کبھی چھپا نہ سکے اشک افشانیاں ارے توبہ دور نا قدرداں میں ذائقؔ ...

    مزید پڑھیے

    وہ آ رہے ہیں حسن خود آرا لئے ہوئے

    وہ آ رہے ہیں حسن خود آرا لئے ہوئے ہے ذرہ ذرہ بخت ثریا لئے ہوئے جوش الم دروغ خمار نشاط جھوٹ تیرا ہی وہم ہے یہ تماشا لئے ہوئے ان کا حریم ناز ہے غارت گر حواس لوٹا ہے کون قلب شکیبا لئے ہوئے بے خود نہ کیوں کسی کے تصور میں ہم رہیں ہر ہر نفس ہے ساغر صہبا لئے ہوئے موجوں کا جوش دیتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    زندگانی حباب کی سی ہے

    زندگانی حباب کی سی ہے ہست و بود اپنی خواب کی سی ہے ہے ہر اک سانس اک ورق جیسا زیست اپنی کتاب کی سی ہے ان کی مستانہ انکھڑیاں توبہ کوئی دوکاں شراب کی سی ہے تشنہ کام ہوس تو کیا جانے ارے دنیا سراب کی سی ہے چاک ذاتی کا عیب بھی ہے کمال کیا قبا بھی گلاب کی سی ہے چھیڑ مجھ کو کو راز دل سن ...

    مزید پڑھیے

    منت کش علاج مسیحا نہیں رہا

    منت کش علاج مسیحا نہیں رہا کیا غم اگر مرض سے افاقہ نہیں رہا کثرت میں امتیاز ہے وحدت میں کچھ نہیں قطرہ ملا جو بحر میں قطرہ نہیں رہا دل میں تو جلوہ گر ہیں نگاہوں سے دور ہیں پردے کی بات یہ ہے کہ پردہ نہیں رہا جو بھی رہا عمل کے نتائج سے بے نیاز ہرگز وہ نا مراد تمنا نہیں رہا جس میں ...

    مزید پڑھیے

تمام