Muddassir Abbas

مددثر عبّاس

One of the young and prominent poets of Pakistan

One of the young and prominent poets of Pakistan.

مددثر عبّاس کے تمام مواد

9 نظم (Nazm)

    مہنگی کافی کے کپ میں کھولتا ہوا دن

    اور ماؤں کی چھاتیوں سے چھینی ہوئی جوان زندگی کسی سفید پرچم پر گرتے ہیں اور ایک بڑا دھبہ بن جاتا ہے لانڈریوں میں دھلے ایام ہمارے سینے میں گاڑھی گئی کیلوں پر سکھائے جاتے ہیں کسی ملک کا نقشہ دھبے سے بڑا نہیں ہوتا کہ اسے دھونے کے لئے ایسا حیض کا خون صرف کر دیا جائے جو اس لئے جاری ہو ...

    مزید پڑھیے

    کہانیوں سے بھرا ایش ٹرے

    کون ہے وہ شخص جو دھاگے سے افسانہ بن رہا ہے اور شراب کی مہک کمرے میں تالیاں پیٹ رہی ہے عیش ٹرے کرداروں سے بھر گئی ہے اور دھواں کٹہرے میں کھڑا ہمارے حق میں گواہی دے رہا ہے کوٹھے کے دروازے ہانپ رہے ہیں کہ طوائف کی ابھری چھاتیوں کے پیچھے ایک شخص پناہ گزیں ہے جس کی عینک کے پار سے ...

    مزید پڑھیے

    مفتوحہ چیتھڑا

    جنگی بیوہ کا نا مکمل گیت قریبی دریا میں کچھ سپاہیوں کے ساتھ ڈوب گیا گھوڑے لاشوں کے زخموں میں دوڑتے دوڑتے گم ہو گئے سپاہی تلوار کی دھار سے لڑھکتے ہوئے میدان جنگ کے وسط میں فتح کا لفظ زمین پر لکھنے لگے میدان جنگ گھومتا ہوا لشکر کے پیروں کے نیچے سے سرک کر ہوا کے ساتھ مل کر ملک کی ...

    مزید پڑھیے

    زیست سرائے

    کچھ گھروں کے لوازمات مختصر ہوتے ہیں ایک بستر جس کے ساتھ آپ کو نیند علاحدہ سے خریدنی نہ پڑے ایک گلدان جس میں اتنے پھول رکھے جا سکیں کہ اگر آپ کو ہنگامی حالت میں پھولوں کی ضرورت پیش آ جائے تو آپ کو کسی بہار کا انتظار نہ کرنا پڑے ایک چھت والا پنکھا جسے آپ سونے سے پہلے اپنی کہانی ...

    مزید پڑھیے

    سپاہی سے مخاطب ہوتے ہوئے

    میرا قلم اور تمہاری بندوق کا بٹ ایک ہی درخت کی لکڑی سے بنے ہیں اس درخت کی لکڑی سے کوئی کشتی بنائی جا سکتی تھی جس پر میں اور تم سوار ہو کر سمندر میں سیر کے لئے نکل جاتے اور حادثاتی موت مر جاتے

    مزید پڑھیے

تمام