مہنگی کافی کے کپ میں کھولتا ہوا دن
اور ماؤں کی چھاتیوں سے چھینی ہوئی جوان زندگی کسی سفید پرچم پر گرتے ہیں اور ایک بڑا دھبہ بن جاتا ہے لانڈریوں میں دھلے ایام ہمارے سینے میں گاڑھی گئی کیلوں پر سکھائے جاتے ہیں کسی ملک کا نقشہ دھبے سے بڑا نہیں ہوتا کہ اسے دھونے کے لئے ایسا حیض کا خون صرف کر دیا جائے جو اس لئے جاری ہو ...