Moin Ahsan Jazbi

معین احسن جذبی

ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں۔ فیض احمد فیض کے ہم عصر۔ اپنی غزل’مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں۔۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور، جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

One of the most prominent Progressive poets. Famous for his widely sung ghazal 'Marne ki duaen kyun maangun…'.

معین احسن جذبی کی غزل

    نہ کوئی آہ نہ کوئی خلش نہ درد نہ غم

    نہ کوئی آہ نہ کوئی خلش نہ درد نہ غم وہ یاد آئے تو پہروں سکوت کا عالم دکھا گئی مجھے نیرنگیاں زمانے کی وہ اک نگاہ کبھی ملتفت کبھی برہم حلاوتوں میں وہ ڈوبی سی اک کرم کی نگاہ لطافتوں میں وہ لپٹے ہوئے ہزار ستم وہ ایک شمع کہ خود جل اٹھے ہیں گھر کے چراغ وہ ایک صبح کہ خود جس پہ رو پڑی ...

    مزید پڑھیے

    دل سرد ہو تو وا لب گفتار کیا کریں

    دل سرد ہو تو وا لب گفتار کیا کریں منصور کیا بنیں ہوس دار کیا کریں اب کیا سنائیں یوسف و زنداں کی داستاں پھر گرم جنس درد کا بازار کیا کریں وہ ساغر نشاط ہو یا جام زہر غم ساقی نے جب دیا ہو تو انکار کیا کریں دیکھے نہ اپنے ساتھ جو کوئی تو کیا دکھائیں سمجھے نہ کوئی بات تو اصرار کیا ...

    مزید پڑھیے

    شکوہ زبان سے نہ کبھی آشنا ہوا

    شکوہ زبان سے نہ کبھی آشنا ہوا نظروں سے کہہ دیا جو مرا مدعا ہوا اللہ ری بے خودی کہ چلا جا رہا ہوں میں منزل کو دیکھتا ہوا کچھ سوچتا ہوا دنیا لرز گئی دل ایذا پسند کی ناآشنائے درد جو درد آشنا ہوا پھر اے دل شکستہ کوئی نغمہ چھیڑ دے پھر آ رہا ہے کوئی ادھر جھومتا ہوا

    مزید پڑھیے

    غموں کی دنیا کو روند ڈالیں نشاط دل پائمال کر لیں

    غموں کی دنیا کو روند ڈالیں نشاط دل پائمال کر لیں نئی محبت نیا جنوں ہے خدایا کیا اپنا حال کر لیں جو چار آنکھیں کرو تو جانیں نظر ملا کر ہنسو تو جانیں قسم تمہاری اگر نہ تم کو شریک رنج و ملال کر لیں عجیب ارماں عجیب حسرت عجیب خواہش عجیب وحشت کہ بن پڑے تو انہیں بھی اپنی طرح سراپا ملال ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4