رعنائی میں ڈوبی ہوئی پائی تری آواز
رعنائی میں ڈوبی ہوئی پائی تری آواز کیا خوب خدا نے ہے بنائی تری آواز مخمور ہے ہر تار مرے ساز نفس کا کانوں میں مرے جب سے ہے آئی تری آواز یہ میرا جنوں ہے کہ ہے آواز کا جادو آنکھوں سے بھی دیتی ہے دکھائی تری آواز مستی بھرے لہجے میں جہاں تو ہوا گویا گہرائی میں جاں کی اتر آئی تری ...