منیشا شکھر کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    خبر دھڑکنوں سے یہ میں نے سنی ہے

    خبر دھڑکنوں سے یہ میں نے سنی ہے مرے دل نے تیری محبت چنی ہے غزل جو مرے لب پہ ہے آج آئی یہ الفت کے دھاگوں سے میں نے بنی ہے چڑھا ہے محبت کا رنگ تیری ایسا کہ جیسا چڑھا کوئی رنگ پھاگنی ہے بھلانے کی تجھ کو ذرا کی جو کوشش تری یاد آئی مجھے سو گنی ہے تپسیا میں رہتا ہے یہ لین تیری شکھرؔ کا ...

    مزید پڑھیے

    کہاں درد دل کی دوا چاہتی ہوں

    کہاں درد دل کی دوا چاہتی ہوں محبت میں ہونا فنا چاہتی ہوں دکھا دے جو چہرے کے پیچھے کا چہرہ میں ایسا کوئی آئنہ چاہتی ہوں تراشا نہیں ہے تجھے میں نے یوں ہی بنانا میں تجھ کو خدا چاہتی ہوں نہیں چاہتی میں سوا اس کے کچھ بھی اگر دے سکو تو وفا چاہتی ہوں سزا جس کی کاٹی ہے تا عمر میں ...

    مزید پڑھیے

    گزرا اداسیوں میں ہی جیون تمام ہے

    گزرا اداسیوں میں ہی جیون تمام ہے لب پر ہمارے پھر بھی تمہارا ہی نام ہے تیرے بغیر ہم سے ہے موسم خفا خفا خاموشیوں کو اوڑھے ہوئے بیٹھی شام ہے مجبوریوں کی جیل میں ہے قید وہ کہیں ورنہ تو میرے پیار کو کرتا سلام ہے تیرے سوائے دل میں کسی کا گزر نہیں یادوں نے تیری ایسا کیا انتظام ...

    مزید پڑھیے

    احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے

    احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے جو سب سے چھپایا تھا وہ تجھ پے اجاگر ہے کہتے ہیں سبھی مجھ سے تم دل میں جگہ دے دو کیسے میں انہیں دے دوں یہ دل جو ترا گھر ہے الفت کا خزانہ جو تو نے ہی لٹایا تھا تو ڈھونڈ ذرا پھر سے تیرے ہی وہ اندر ہے جو غم سے نہیں پگھلا وہ دل ہے بھلا کیسے جو پیار کو ...

    مزید پڑھیے

    شمع الفت کی بجھا دوں یہ کہاں ممکن ہے

    شمع الفت کی بجھا دوں یہ کہاں ممکن ہے تیری یادوں کو مٹا دوں یہ کہاں ممکن ہے میری الفت کا ہے دل میں ترے آنا جانا کوئی دیوار لگا دوں یہ کہاں ممکن ہے موت کے بعد بھی تجھ کو ہے بھلانا مشکل جیتے جی تجھ کو بھلا دوں یہ کہاں ممکن ہے صرف خوشیوں کو پتا تیرا بتا دیتی ہوں غم کو تیرا میں پتا ...

    مزید پڑھیے