احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے

احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے
جو سب سے چھپایا تھا وہ تجھ پے اجاگر ہے


کہتے ہیں سبھی مجھ سے تم دل میں جگہ دے دو
کیسے میں انہیں دے دوں یہ دل جو ترا گھر ہے


الفت کا خزانہ جو تو نے ہی لٹایا تھا
تو ڈھونڈ ذرا پھر سے تیرے ہی وہ اندر ہے


جو غم سے نہیں پگھلا وہ دل ہے بھلا کیسے
جو پیار کو نہ سمجھے وہ دل نہیں پتھر ہے


جس کو تھا کہا تو نے باہوں میں چھپا لوں گا
وہ تیری شکھرؔ بھٹکے کیوں آج یوں در در ہے