سمن پوش
’’شہید زخم شمشیر تغافل اجرہا دارد‘‘ ناہید سے میرا تعارف لکھنؤ میں ہوا جب میں نے پہلی بار اس کی تصویر اپنے ایک عزیز دوست ناصری کے کمرے میں دیکھی تھی۔ ناصری کو فن نقاشی سے خاص شغف تھا، جو جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔ کوئی دلکش تصویر اس کی نظر سے گزر جاتی پھر ناممکن تھا کہ وہ اس ...