Majnoon Gorakhpuri

مجنوں گورکھپوری

ممتاز ترقی پسند نقاد، رومانوی طرز کے افسانہ نگاروں میں شامل

Prominent progressive critic and a story writer of romantic nature

مجنوں گورکھپوری کے تمام مواد

16 مضمون (Articles)

    نئی اور پرانی قدریں

    انگریزی کے مشہور نقاد ادیب میتھیوآرنلڈ نے انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں اپنے دور کے انتشار، تذبذب اوربے اطمینانی کوکرب کے ساتھ محسوس کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ہم لوگ اس وقت دودنیاؤں کے درمیان سانس لے رہے ہیں، ایک تو مرچکی ہے اوردوسری اس قدر بے سکت ہے کہ کسی طرح پیدا نہیں ...

    مزید پڑھیے

    حالی کا مرتبہ اردو ادب میں

    تاریخ ادب میں حالی کی تین حیثیتیں ہیں۔ سب سے پہلے تو وہ شاعر تھے اور غزل کے شاعر۔ میں یہ کچھ صرف اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کہ ان کی کلیات کا ایک خاصا جزو غزلیات پر مشتمل ہے، بلکہ اس لئے کہ ایک مخصوص قسم کا تغزل ان کی فطرت کا ایک اہم عنصر تھا اور یہ عنصر جیسا کہ میں ابھی واضح کرنے کی ...

    مزید پڑھیے

    حسن اور فنکاری

    فنکاری ایک فکریاتی حرکت (Ideological Activity) ہے جو انسان کے اجتماعی جذبات اور خیالات کی نمائندگی کرتی ہے۔ پوچھا جا سکتا ہے کہ اس اعتبار سے فنکاری اور انسان کے اجتماعی شعور کے دوسرے مظاہر کے درمیان کیا فرق ہے؟ فن کاری حقیقت کو ایک مخصوص تخیلی پیکر دے کر پھر سے پیدا کرتی ہے، لیکن یہ ...

    مزید پڑھیے

    ادب اور زندگی

    ادب کیا ہے؟ اس کا وجود دنیا میں کیوں ہوا؟ انسان کی زندگی سے اس کا کیا تعلق ہے یا ہو سکتا ہے یا ہونا چاہئے؟ یہ اور اسی قسم کے بہت سے سوالات جو اسی قدر پرانے ہیں جس قدر کہ خود ادب۔ اور ارباب فکر ہر ملک اور ہر دور میں ان کے جواب دیتے آئے ہیں۔ اگر آج ہم انہیں جوابات کو دہرا دیں تو ہم ...

    مزید پڑھیے

    میر اور ہم

    جانے کا نہیں شور سخن کا مرے ہرگزتا حشر جہاں میں مرا دیوان رہےگامیرعبوری دور اور اس کا انتشار و اختلال انسانی تمدن کی تواریخ میں کوئی نیا سانحہ نہیں ہے۔ معاشرتی رستخیز، ہمار ی زندگی کے ارتقاء کا ادنی منظر رہا ہے۔ زمانہ قبل تاریخ سے لے کر اس وقت تک ہماری زندگی نہ جانے کتنے ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    بلبل

    چمن میں لائی ہے پھولوں کی آرزو تجھ کو ملا کہاں سے یہ احساس رنگ و بو تجھ کو تری طرح کوئی سرگشتۂ جمال نہیں گلوں میں محو ہے کانٹوں کا کچھ خیال نہیں خزاں کا خوف نہ ہے باغباں کا ڈر تجھ کو مآل کار کا بھی کچھ خطر نہیں تجھ کو خوش اعتقاد و خوش آہنگ خوش نوا بلبل جگر کے داغ کو پر نور کر دیا کس ...

    مزید پڑھیے

7 افسانہ (Story)

    سمن پوش

    ’’شہید زخم شمشیر تغافل اجرہا دارد‘‘ ناہید سے میرا تعارف لکھنؤ میں ہوا جب میں نے پہلی بار اس کی تصویر اپنے ایک عزیز دوست ناصری کے کمرے میں دیکھی تھی۔ ناصری کو فن نقاشی سے خاص شغف تھا، جو جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔ کوئی دلکش تصویر اس کی نظر سے گزر جاتی پھر ناممکن تھا کہ وہ اس ...

    مزید پڑھیے

    بڑھاپا

    احمد عرصہ کی غریب الوطنی کے بعد اپنے گاؤں پریم نگر میں پرانی اور ٹوٹی پھوٹی مسجد کی مرمت کے لیے بلایا گیا۔ وہ اسی گاؤں میں پیدا ہوا تھا اور اسی گاؤں میں اس کی شادی بھی ہوئی تھی باوجود اس کے جب وہ گاڑی سے اسٹیشن پر اترا تو اپنے گاؤں کے مناظر کو مشکل سے پہچان سکا۔ ہر چیز اپنی ہیئت ...

    مزید پڑھیے

    تم میرے ہو

    میں جو واقعات بیان کرنا چاہتا ہوں وہ الٰہ آباد کی اس عمارت سے متعلق ہے جو لب جمنا واقع ہے اور ’’احسان منزل‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ واقعات ایسے ہیں جو آسانی سے سب کی سمجھ میں آسکتے ہیں اور میں سمجھانے کی فضول کوشش بھی نہیں کروں گا، کیونکہ دنیا میں بہیتری باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا دم واپسیں

    مریم کی تعلیم و تربیت ہی کچھ ایسے ماحول میں اور ایسے اصول پر ہوئی تھی، جو انسان کو بھولا بناکر رکھ دیتے ہیں وہ ضلع بارہ بنکی کے ایک خاندانی زمیندار کی لڑکی تھی جو نہ صرف دولت و ثروت میں صاحب حیثیت تھا بلکہ علم و فضیلت میں بھی ایک خاص مرتبہ کا مالک تھا۔ قاضی عبدالرؤف کے گھر کا ایک ...

    مزید پڑھیے

    جشن عروسی

    بڈھا جعفر پاشا اپنے دیوان میں خاموش و متفکر بیٹھا ہوا ہے۔ خدام ادب زرکار ملبوس میں حلقہ باندھے ہوئے حکم کے منتظر کھڑے ہیں۔ جعفر اگرچہ عموماً اپنے بشرہ سے اپنے تفکرات و ترددات کو ظاہر ہونے نہیں دیتا۔ لیکن آج اس کے ماتھے کے بل اس کے اندرونی ہیجان کا کافی پتہ دے رہے ہیں۔ اس کی ...

    مزید پڑھیے

تمام