M. K. Asar

ایم۔ کے۔ اثر

ایم۔ کے۔ اثر کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    صدا کا صوت کا اقرار ہونا باقی ہے

    صدا کا صوت کا اقرار ہونا باقی ہے ابھی تو درد کا اظہار ہونا باقی ہے لبوں کے لمس سے واضح ہے دل کی سرگوشی کہوں یہ کیسے کہ بیدار ہونا باقی ہے کھڑے ہو شور تلاطم سے ڈر کے ساحل پر ابھی تو بحر کے اس پار ہونا باقی ہے ابھی تو پھیلی ہے کچھ ملگجی سی دھوپ یہاں کرن میں اور بھی کچھ دھار ہونا ...

    مزید پڑھیے

    پہلی جیسی ہی کشش آج بھی ہے

    پہلی جیسی ہی کشش آج بھی ہے کل جو تھی ان کی روش آج بھی ہے کل بھی انصاف کا سر کٹتا تھا جرم پر داد و دہش آج بھی ہے کل جو خواہش تھی تن آسانی کی وہی پہلو میں خلش آج بھی ہے ذہن کا کیسا ہے رشتہ مضبوط اپنے ملبے میں کشش آج بھی ہے آگ سے آگ بجھائی نہ گئی راکھ سے لپٹی تپش آج بھی ہے شب کی ظلمت ...

    مزید پڑھیے

    فنا کی سمت چلا ہوں بقا میں کیا جانوں

    فنا کی سمت چلا ہوں بقا میں کیا جانوں یہ کیسی بات ہے اس کی رضا میں کیا جانوں دیار فکر پہ طاری ہے نزع کا عالم ہوں زندہ لاش زمیں پر دعا میں کیا جانوں ازل سے آج تلک بٹ رہا ہوں قسطوں میں ملے گی اس سے بھی بڑھ کر سزا میں کیا جانوں ہے میرے دل میں بھی حسرت کہوں انا الحق میں نصیب ہوگی کب اس ...

    مزید پڑھیے

    مکاں سے لپٹی سسکتی ہوئی صدا کیا ہے

    مکاں سے لپٹی سسکتی ہوئی صدا کیا ہے گلی گلی میں ہے جو ان دنوں بلا کیا ہے ہر ایک شخص ہے اپنا علم اٹھائے ہوئے کوئی بتاتا نہیں آخرش ہوا کیا ہے بس اک روش پہ جئے جا رہے ہیں برسوں سے یہی ہے سچ تو بتاؤ کہ ارتقا کیا ہے کوئی بھی چہرہ یہاں بے شکن نہیں لگتا کوئی بھی کہتا نہیں آج یہ ہوا کیا ...

    مزید پڑھیے

    حصار تنگ زمیں تنگ آسمان بھی تنگ

    حصار تنگ زمیں تنگ آسمان بھی تنگ ہمارے سر پہ ہوا گھر کا سائبان بھی تنگ کھلی فضا سے تو بہتر تھی قید ہی کی گھٹن کہ آج ہونے لگے مجھ پہ جسم و جان بھی تنگ فضائے وقت کی سازش بھی کیسی سازش تھی ہمارے جسم کے ہوتے گئے نشان بھی تنگ سہارے موجوں کے کچھ کام آ سکے نہ مرے شکستہ تھی مری کشتی تو ...

    مزید پڑھیے