Lucky farooqi Hasrat

लकी फ़ारूक़ी हसरत

लकी फ़ारूक़ी हसरत کی غزل

    اے حسن خوش صفات مرے ساتھ ساتھ چل

    اے حسن خوش صفات مرے ساتھ ساتھ چل کرنی ہے تجھ سے بات مرے ساتھ ساتھ چل ساحل کی بھیگی ریت پہ کچھ دور ننگے پاؤں ہاتھوں میں ڈالے ہاتھ مرے ساتھ ساتھ چل اک شب گزارنی ہے غزل کے دیار میں شمع تصورات مرے ساتھ ساتھ چل سورج تو اعتبار کے قابل نہیں رہا اے پورنما کی رات مرے ساتھ ساتھ چل ہر شخص ...

    مزید پڑھیے

    سیل اشک حزیں بھی کچھ ہے

    سیل اشک حزیں بھی کچھ ہے پر مری آستین بھی کچھ ہے اے پرانے خیال کی لڑکی تجھ میں تازہ ترین بھی کچھ ہے میرؔ کے در پہ رینگنے والو اس غزل کی زمین بھی کچھ ہے ساقیا پڑھ رہا ہے بسم اللہ اس کا مطلب ہے دین بھی کچھ ہے تیری آنکھوں کو دیکھ کر جانا شاعری سے حسین بھی کچھ ہے جو اگلتے ہیں زہر اے ...

    مزید پڑھیے

    غزل کی آگ قلم کی گھٹن برائے فروخت

    غزل کی آگ قلم کی گھٹن برائے فروخت یہ کون رکھ گیا ذہنی تھکن برائے فروخت کتابیں پھینک کے غربت نے اپنے ہاتھوں سے یہ لکھ لیا ہے بدن پر بدن برائے فروخت بندھے ہوئے ہیں کسی ربط غیب سے دونوں بدن براۓ کفن ہے کفن برائے فروخت اٹھا کے رکھ دئے بازار کی پناہوں میں سخن فروش نے شعر و سخن برائے ...

    مزید پڑھیے

    مرے کمرے کو صحرا کر رہا ہے

    مرے کمرے کو صحرا کر رہا ہے تمہارا غم کرشمہ کر رہا ہے مری آنکھوں کی مسجد کا مؤذن ترے چہرے پہ سجدہ کر رہا ہے کئی بیمار ایسے بھی ہیں جن کو تمہارا ذکر اچھا کر رہا ہے گہن دھبا نہیں ہے بد دعا کا خدا سورج پہ سایہ کر رہا ہے طبیب خوش نوا کا وقتی مرہم مرے زخموں کو گونگا کر رہا ہے تعفن ...

    مزید پڑھیے

    معجزہ مانیے یا کہیے کرشمہ دل کا

    معجزہ مانیے یا کہیے کرشمہ دل کا دل کے قالین پہ رکھا ہے جنازہ دل کا کیجئے عشق مگر یاد دہانی میں رہے کوئی دل کا نہ ہوا اور نہ ہوگا دل کا اپنے کانوں میں پہن لے میرے دل کی دھڑکن میں ترے واسطے لایا ہوں لے جھمکا دل کا زندگی نام کے پنڈت نے جسے کھینچا تھا مٹ گیا ایک ہی دورے میں وہ قشقہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2