کس سمت لے گئیں مجھے اس دل کی دھڑکنیں
کس سمت لے گئیں مجھے اس دل کی دھڑکنیں پیچھے پکارتی رہیں منزل کی دھڑکنیں گو تیرے التفات کے قابل نہیں مگر ملتی ہیں تیرے دل سے مرے دل کی دھڑکنیں مخمور کر گیا مجھے تیرا خرام ناز نغمے جگا گئیں تری پائل کی دھڑکنیں لہروں کی دھڑکنیں بھی نہ ان کو جگا سکیں کس درجہ بے نیاز ہیں ساحل کی ...