Kalim Akhtar

کلیم اختر

کلیم اختر کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    ہر طرف بے چہرگی ہے کس کا چہرہ دیکھیے

    ہر طرف بے چہرگی ہے کس کا چہرہ دیکھیے آئینہ بے آب ہے تو آئینہ کیا دیکھیے کس یقیں نے کس گماں نے کر دیا ہے بے نقاب میرے ہونے اور نہ ہونے کا تماشا دیکھیے اک بلندی پر پہنچ کر ہم ستارے کی طرح خود چمک جاتے ہیں تو پھر کیا ستارا دیکھیے دور تک پھیلا ہوا ہے نقش صحرائے سکوت زندگی کے موڑ پر ...

    مزید پڑھیے

    صبح کو شام کرتا رہتا ہوں

    صبح کو شام کرتا رہتا ہوں مشکلوں سے گزرتا رہتا ہوں کچھ نہ کچھ کام کرتا رہتا ہوں خود پہ الزام دھرتا رہتا ہوں خشک پتوں کی طرح صبح و شام لمحہ لمحہ بکھرتا رہتا ہوں قدر کی سرزمین بنجر ہے میں بھی شاداب کرتا رہتا ہوں زخم دل کا علاج ممکن ہو نمک غم سے بھرتا رہتا ہوں لمحے لمحے کا لے لے ...

    مزید پڑھیے

    ڈھل گئی رات کہکشاں پھر بھی

    ڈھل گئی رات کہکشاں پھر بھی تو نہیں تیری داستاں پھر بھی عمر گزری ہے دشت و صحرا میں ہم کو لگتی ہے گلستاں پھر بھی چلتے چلتے غم فراق کا تیر روک لیتا ہے یہ کماں پھر بھی کرب کی رات شعلہ رو تھی بہت صبح دم غم کی داستاں پھر بھی اب کوئی آگ بھی نہیں اخترؔ تپ رہا ہے مرا مکاں پھر بھی

    مزید پڑھیے

    دل کا سارا گھور اندھیرا دور ہوا

    دل کا سارا گھور اندھیرا دور ہوا کس کا ہے یہ نور جو میں پر نور ہوا زخم رسا پھر زخم دل ناسور ہوا رفتہ رفتہ جیسے بھاگلپور ہوا یوں تو ہم نے قصے لکھے رنگا رنگ لیکن غم کا قصہ ہی مشہور ہوا پانی پانی چیخ رہا تھا پیاسا دل شہر ستم کا کیسا یہ دستور ہوا کیسا ملک شور بپا ہے خیمے میں آنکھیں ...

    مزید پڑھیے

    ایک دشمن کو بڑے پیار سے مہمان کیا

    ایک دشمن کو بڑے پیار سے مہمان کیا ہم نے کانٹوں سے سجے طشت کو گلدان کیا ہم نے سینچا ہے دل و تن کے لہو سے اس کو ورنہ یہ ایک بیاباں تھا گلستان کیا پھر بھی ہم تجھ پہ لٹاتے ہیں دل و تن کا لہو تیرے رشتے نے مگر ہم کو بھی انجان کیا گاؤں بھی ڈوب گیا موج بلا میں اے دوست اب کے برسات نے ہر موج ...

    مزید پڑھیے

تمام