Kalicharan Singh

کالی چرن سنگھ

کالی چرن سنگھ کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    جانے کیا درمیان ٹوٹ گیا

    جانے کیا درمیان ٹوٹ گیا چھت تو ہے پر مکان ٹوٹ گیا زندگی کا گمان ٹوٹ گیا سر پہ اک آسمان ٹوٹ گیا تھک گیا بول کر وہ آنکھوں سے اور پھر بے زبان ٹوٹ گیا میرے حق کی تھی بات سو اس کے لب پہ آ کر بیان ٹوٹ گیا بات عدالت تک آ گئی یعنی اور اک خاندان ٹوٹ گیا عشق میں تیرے یہ ہوا حاصل وہ جو تھا ...

    مزید پڑھیے

    احساس قربتوں کا دلاتے ہوئے تجھے

    احساس قربتوں کا دلاتے ہوئے تجھے ہم ڈوبنے لگے ہیں بچاتے ہوئے تجھے چلتے رہے نگاہ میں لاتے ہوئے تجھے آئے ہیں ہم کہاں پہ نبھاتے ہوئے تجھے ہم کو ہمارے ضبط پے تھا ہی نہیں یقین سو رو پڑے گلے سے لگاتے ہوئے تجھے ہر بار کوئی چیز تو جاتا ہے توڑ کر سو ڈر رہا ہوں خواب میں لاتے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    تمام وحشتیں میری بڑھا کے چھوڑ گیا

    تمام وحشتیں میری بڑھا کے چھوڑ گیا وہ مجھ کو صحرا میں دریا دکھا کے چھوڑ گیا ہوا بھی پردہ ہلائے تو ہو گماں اس کا وہ جاتے جاتے یوں پردہ ہلا کے چھوڑ گیا کوئی بتائے کہ کیسے گزارا ہو اپنا ہمیں جہاں میں وہ اچھا بنا کے چھوڑ گیا وفا پرست کہوں یا کہ بے وفا اس کو عجیب شخص تھا وعدہ نبھا کے ...

    مزید پڑھیے

    فلک کی رہنمائی دے رہے ہیں

    فلک کی رہنمائی دے رہے ہیں پرندے کو رہائی دے رہے ہیں سمجھ لو پائی پائی دے رہے ہیں تمہیں ہم حرف ڈھائی دے رہے ہیں نہ جانے کون سی خلوت میں ہیں ہم ہمیں کو ہم سنائی دے رہے ہیں بجھی ہے پیاس تو تم چاند دیکھو ہمیں بادل دکھائی دے رہے ہیں وہ غلطی جو کبھی کی ہی نہیں ہے ہم اس کی بھی صفائی دے ...

    مزید پڑھیے

    ہم یہاں غم سے ہیں دو چار کہیں اور چلیں

    ہم یہاں غم سے ہیں دو چار کہیں اور چلیں آپ بھی دکھتے ہیں بیمار کہیں اور چلیں جان پہچان کے جو چہرے تھے انجان ہوئے ہم رکھیں کس سے سروکار کہیں اور چلیں جس بیابان میں ملتے تھے کبھی شام و سحر سج گیا ہے وہاں بازار کہیں اور چلیں کیسے کمرے میں ہوا آئے دریچہ بھی نہیں سانس لینا ہوا دشوار ...

    مزید پڑھیے

تمام