فلک کی رہنمائی دے رہے ہیں
فلک کی رہنمائی دے رہے ہیں
پرندے کو رہائی دے رہے ہیں
سمجھ لو پائی پائی دے رہے ہیں
تمہیں ہم حرف ڈھائی دے رہے ہیں
نہ جانے کون سی خلوت میں ہیں ہم
ہمیں کو ہم سنائی دے رہے ہیں
بجھی ہے پیاس تو تم چاند دیکھو
ہمیں بادل دکھائی دے رہے ہیں
وہ غلطی جو کبھی کی ہی نہیں ہے
ہم اس کی بھی صفائی دے رہے ہیں