مکان
آج کی رات بہت گرم ہوا چلتی ہے آج کی رات نہ فٹ پاتھ پہ نیند آئے گی سب اٹھو، میں بھی اٹھوں تم بھی اٹھو، تم بھی اٹھو کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائے گی یہ زمیں تب بھی نگل لینے پہ آمادہ تھی پاؤں جب ٹوٹتی شاخوں سے اتارے ہم نے ان مکانوں کو خبر ہے نہ مکینوں کو خبر ان دنوں کی جو گپھاؤں ...