Jurm Mohammadabadi

جرم محمد آبادی

جرم محمد آبادی کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    نہیں معلوم وہ اپنی وفا کو کیا سمجھتے ہیں

    نہیں معلوم وہ اپنی وفا کو کیا سمجھتے ہیں ترے انکار کرنے کو بھی جو وعدا سمجھتے ہیں زمانے کو تمہارا اور تمہیں اپنا سمجھتے ہیں اگر ایسا سمجھتے ہیں تو کیا بے جا سمجھتے ہیں نہ پوچھو ہم محبت کی خلش کو کیا سمجھتے ہیں یہ وہ نعمت ہے جس کو حاصل دنیا سمجھتے ہیں پہنچ جانے میں ان تک ہے تو ...

    مزید پڑھیے

    فریب الفت کی داستاں میں اثر کی امید ہی کہاں ہے

    فریب الفت کی داستاں میں اثر کی امید ہی کہاں ہے ابھی تو مجھ کو اسی میں شک ہے یقیں یقیں ہے گماں گماں ہے مجھی تک ان کی جفا نہ سمجھو یہ امتحاں ہے وہ امتحاں ہے وہیں قیامت کا سامنا ہے وفا کی منزل جہاں جہاں ہے نصاب الفت سے بے خبر ہے سند نہیں بوالہوس کا دعویٰ جو لفظ میری زباں سے نکلے وہی ...

    مزید پڑھیے

    حسن تدبیر کا معجزہ دیکھیے

    حسن تدبیر کا معجزہ دیکھیے کام ہمت سے لے کر ذرا دیکھیے آپ اور ہم سے اظہار لطف و کرم آئنہ دیکھیے آئنا دیکھیے آشیانے کی بنیاد رکھے گا پھر پہلے باغ جہاں کی ہوا دیکھیے آگ سے کھیلنے کو پتنگا بڑھا حیثیت دیکھیے حوصلا دیکھیے جب کہا ہے تو جلوہ دکھائیں گے وہ سانس جب تک چلے راستہ ...

    مزید پڑھیے

    ساقی یہ تیرے بس میں ہے دے جام یا نہ دے

    ساقی یہ تیرے بس میں ہے دے جام یا نہ دے جھوٹا مگر کسی کو کبھی آسرا نہ دے سوز فراق کشمکش مدعا نہ دے دشمن کو بھی کسی کی محبت خدا نہ دے شاید کہ سو گیا ہے جنوں پھر جگا نہ دے زنجیر پا کو خواب رہائی ہلا نہ دے کرنا پڑے ضمیر کے برعکس بندگی مجبوریوں کسی کو ضرورت بنا نہ دے کیا کیا دکھا رہا ...

    مزید پڑھیے

    محبت کشمکش میں رہ گئی سر نہاں بن کر

    محبت کشمکش میں رہ گئی سر نہاں بن کر مرے دل کا یقیں ہو کر ترے دل کا گماں بن کر کرے شکر محبت میرا ہر رویاں زباں بن کر اگر تم بیچ میں آ جاؤ شرط امتحاں بن کر یہ کس کی راہ پر سر دے رہے ہیں محسن الفت اجل خدمت کو آئی ہے حیات‌‌ جاوداں بن کر جھٹکتا جائے گا ان کو زمانہ اپنے دامن سے جو کچھ ...

    مزید پڑھیے

تمام