گلہ شکوہ کہاں رہتا ہے دل ہم ساز ہوتا ہے
گلہ شکوہ کہاں رہتا ہے دل ہم ساز ہوتا ہے محبت میں تو ہر اک جرم نظر انداز ہوتا ہے لبوں پر قفل آنکھوں میں لحاظ ناز ہوتا ہے محبت کرنے والوں کا عجب انداز ہوتا ہے اشارے کام کرتے ہیں محبت میں نگاہوں کے نگاہوں سے ہی باہم انکشاف راز ہوتا ہے گزرتی ہے جو اس پر سب گوارا کرتا ہے خوش ...