عمر بھر زیست کی مہکار سے بچ بچ کے چلا
عمر بھر زیست کی مہکار سے بچ بچ کے چلا دل جلا رونق بازار سے بچ بچ کے چلا بے سلوکی نے برائی میں بھی جڑ پکڑی ہے کیوں ریاکار ریاکار سے بچ بچ کے چلا اس قدر اپنے گناہوں سے عقیدت ہے مجھے عمر بھر صاحب کردار سے بچ بچ کے چلا میری کٹیا میں ضیا بار ہے بجھتا سا دیا چاند کیوں روزن دیوار سے بچ ...