جعفری کا اصلی رنگ
کسی مشاعرہ میں سردار جعفری اپنا کلام سنانے سے پہلے کہنے لگے : ’’حضرات!میں عاشقانہ رنگ میں کچھ اشعار عرض کرنا چاہتا ہوں ، اگرچہ میرا اصلی رنگ نہیں ہے ۔‘‘ جگن ناتھ آزاد نے سردارکی بات کاٹتے ہوئے پوچھا۔ ’’تو کیا آپ کا اصلی رنگ معشوقانہ ہے ؟‘‘