ایک چمچ چینی

جگن ناتھ آزاد اٹلانٹا تشریف لے گئے تو چائے دیتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ آزاد صاحب چینی کتنی لیں گے ؟
جواب دیا ۔
’’اپنے گھر میں تو ایک ہی چمچ لیتا ہوں لیکن باہر چائے پینے پر ۲،۳چمچ سے کم چینی نہیں لیتا۔‘‘
اس پر میزبان نے ایک چمچ چینی ان کی چائے میں ڈالتے ہوئے کہا:
’’آزاد صاحب ، اسے اپنا ہی گھر سمجھئے ۔‘‘