دائیں پنڈلی میں درد
جگن ناتھ آزاد اور بنے بھائی بمبئی میں جاں نثار اخترکے ہاں بیٹھے ہوئے تھے کہ جاں نثار اخترکے بیٹے سلیم اندر داخل ہوئے ۔ آزاد کے پوچھنے پر جب اس نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر ہے تو انہوں نے فوراً بتانا شروع کیا ۔’’بیٹا میری دائیں پنڈلی میں کبھی کبھی درد اٹھتا ہے ۔‘‘
سلیم نے نہایت سنجیدگی سے جواب دیا۔’’انکل‘میں تو دماغی امراض کا ڈاکٹر ہوں۔‘‘
آزاد تنک کر بولے۔’’تو جاؤ اپنے ابا کا علاج کرو۔‘‘