پاکستان میں سبزیاں ؟

جگن ناتھ آزاد پہلی دفعہ پاکستان پہنچے ۔ مدیر ’’نقوش‘‘ محمد طفیل نے ان کے اعزاز میں دعوت دی جس میں احتراماً صرف سبزیاں ہی رکھی گئیں ۔ کھانا ختم ہونے کے بعد جگن ناتھ آزاد نے طفیل صاحب کو مخاطب کرکے کہا:
’’اگر آپ کو سبزیاں ہی کھلانی تھیں تو پھر آپ کو پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی ؟‘‘