Ismail Merathi

اسماعیل میرٹھی

بچوں کی شاعری کے لئے مشہور

Most famous Urdu poet writing poetry for children.

اسماعیل میرٹھی کی نظم

    صبح کی آمد

    خبر دن کے آنے کی میں لا رہی ہوں اجالا زمانہ میں پھیلا رہی ہوں بہار اپنی مشرق سے دکھلا رہی ہوں پکارے گلے صاف چلا رہی ہوں اٹھو سونے والو کہ میں آ رہی ہوں میں سب کار بہوار کے ساتھ آئی میں رفتار و گفتار کے ساتھ آئی میں باجوں کی جھنکار کے ساتھ آئی میں چڑیوں کی چہکار کے ساتھ آئی اٹھو ...

    مزید پڑھیے

    چڑیا کے بچے

    دو تین چھوٹے بچے چڑیا کے گھونسلے میں چپ چاپ لگ رہے ہیں سینے سے اپنی ماں کے چڑیا نے مامتا سے پھیلا کے دونوں بازو اپنے پروں کے اندر بچوں کو ڈھک لیا ہے اس طرح روزمرہ کرتی ہے ماں حفاظت سردی سے اور ہوا سے رکھتی ہے گرم ان کو لیکن چڑا گیا ہے چگا تلاش کرنے دانہ کہیں کہیں سے پوٹے میں اپنے ...

    مزید پڑھیے

    بارش کا پہلا قطرہ

    گھنگھور گھٹا تلی کھڑی تھی پر بوند ابھی نہیں پڑی تھی ہر قطرہ کے دل میں تھا یہ خطرہ ناچیز ہوں میں غریب قطرہ تر مجھ سے کسی کا لب نہ ہوگا میں اور کی گوں نہ آپ جوگا کیا کھیت کی میں بجھاؤں گا پیاس اپنا ہی کروں گا ستیاناس خالی ہاتھوں سے کیا سخاوت پھیکی باتوں میں کیا حلاوت کس برتے پہ میں ...

    مزید پڑھیے

    برسات

    وہ دیکھو اٹھی کالی کالی گھٹا ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا گھٹا کے جو آنے کی آہٹ ہوئی ہوا میں بھی اک سنسناہٹ ہوئی گھٹا آن کر مینہ جو برسا گئی تو بے جان مٹی میں جان آ گئی زمیں سبزے سے لہلہانے لگی کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی جڑی بوٹیاں پیڑ آئے نکل عجب بیل پتے عجب پھول پھل ہر اک پیڑ کا ...

    مزید پڑھیے

    قوس قزح

    تھی شام قریب اور دہقاں میداں میں تھا گلے کا نگہباں دیکھی اس نے کمان ناگاہ جو کرتی ہے مینہ سے ہم کو آگاہ رنگت میں اسے عجیب پایا ظاہر میں بہت قریب پایا پہلے سے وہ سن چکا تھا اکثر ہے قوس میں اک پیالۂ زر مشہور بہت ہے یہ کہانی افسانہ تراش کی زبانی ملتی ہے جہاں کماں زمیں سے ملتا ہے وہ ...

    مزید پڑھیے

    سچ کہو سچ کہو ہمیشہ سچ

    سچ کہو سچ کہو ہمیشہ سچ ہے بھلے مانسوں کا پیشہ سچ سچ کہو گے تو تم رہو گے عزیز سچ تو یہ ہے کہ سچ ہے اچھی چیز سچ کہو گے تو تم رہو گے شاد فکر سے پاک رنج سے آزاد سچ کہو گے تو تم رہو گے دلیر جیسے ڈرتا نہیں دلاور شیر سچ سے رہتی ہے تقویت دل کو سہل کرتا ہے سخت مشکل کو جس کو سچ بولنے کی عادت ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3