Ismail Merathi

اسماعیل میرٹھی

بچوں کی شاعری کے لئے مشہور

Most famous Urdu poet writing poetry for children.

اسماعیل میرٹھی کی نظم

    شفق

    شفق پھولنے کی بھی دیکھو بہار ہوا میں کھلا ہے عجب لالہ زار ہوئی شام بادل بدلتے ہیں رنگ جنہیں دیکھ کر عقل ہوتی ہے دنگ نیا رنگ ہے اور نیا روپ ہے ہر اک روپ میں یہ وہی دھوپ ہے طبیعت ہے بادل کی رنگت پہ لوٹ سنہری لگائی ہے قدرت نے گوٹ ذرا دیر میں رنگ بدلے کئی بنفشی و نارنجی و چمپئی یہ کیا ...

    مزید پڑھیے

    ہوا چلی

    ہونے کو آئی صبح تو ٹھنڈی ہوا چلی کیا دھیمی دھیمی چال سے یہ خوش ادا چلی لہرا دیا ہے کھیت کو ہلتی ہیں بالیاں پودے بھی جھومتے ہیں لچکتی ہیں ڈالیاں پھلواریوں میں تازہ شگوفے کھلا چلی سویا ہوا تھا سبزہ اسے تو جگا چلی سر سبز ہوں درخت نہ باغوں میں تجھ بغیر تیرے ہی دم قدم سے ہے بھاتی ...

    مزید پڑھیے

    صبح کا ترانہ

    خبر دن کے آنے کی میں لا رہی ہوں اجالا زمانے میں پھیلا رہی ہوں بہار اپنی مشرق سے دکھلا رہی ہوں پکارے گلے صاف چلا رہی ہوں اٹھو سونے والو کہ میں آ رہی ہوں اذاں پر اذاں مرغ دینے لگا ہے خوشی سے ہر اک جانور بولتا ہے درختوں کے اوپر عجب چہچہا ہے سہانا ہے وقت اور ٹھنڈی ہوا ہے اٹھو سونے ...

    مزید پڑھیے

    چھوٹے کام کا بڑا نتیجہ

    ایک بچہ کہ ابھی کچھ اسے تمییز نہ تھی لہو و بازی سے پسندیدہ کوئی چیز نہ تھی کھیلنا کودنا کھانا یہی معمول تھا بس انہیں طفلانہ تمناؤں میں مشغول تھا بس ایک تالاب تھا دو چار قدم گھر سے پرے دل میں لہر آئی لب آب ذرا سیر کرے صاف پانی سے جو تالاب کو پایا لبریز کھیل کا شوق طبیعت میں ہوا اور ...

    مزید پڑھیے

    سچ کہو

    سچ کہو سچ کہو ہمیشہ سچ ہے بھلے مانسوں کا پیشہ سچ سچ کہو گے تو تم رہوگے عزیز سچ تو یہ ہے کہ سچ ہے اچھی چیز سچ کہو گے تو تم رہوگے شاد فکر سے پاک رنج سے آزاد سچ کہو گے تم رہوگے دلیر جیسے ڈرتا نہیں دلاور شیر سچ سے رہتی ہے تقویت دل کو سہل کرتا ہے سخت مشکل کو سچ ہے سارے معاملوں کی جان سچ سے ...

    مزید پڑھیے

    دال کی فریاد

    ایک لڑکی بگھارتی ہے دال دال کرتی ہے عرض یوں احوال ایک دن تھا ہری بھری تھی میں ساری آفات سے بری تھی میں تھا ہرا کھیت میرا گہوارہ وہ وطن تھا مجھے بہت پیارا پانی پی پی کے تھی میں لہراتی دھوپ لیتی کبھی ہوا کھاتی مینہ برستا تھا جھونکے آتے تھے گودیوں میں مجھے کھلاتے تھے یہی سورج زمیں ...

    مزید پڑھیے

    کورانہ انگریز پرستی

    رہا وہ جرگہ جسے چر گئی ہے انگریزی سو واں خدا کی ضرورت نہ انبیا درکار وہ آنکھ میچ کے بر خود غلط بنے ایسے کہ ایشیا کی ہر اک چیز پر پڑی دھتکار جو پوششوں میں ہے پوشش تو پس دریدہ کوٹ سواریوں میں سواری تو دم کٹا رہوار جو اردلی میں ہے کتا تو ہاتھ میں اک بید بجاتے جاتے ہیں سیٹی سلگ رہا ہے ...

    مزید پڑھیے

    ایک پودا اور گھاس

    اتفاقاً ایک پودا اور گھاس باغ میں دونوں کھڑے ہیں پاس پاس گھاس کہتی ہے کہ اے میرے رفیق کیا انوکھا اس جہاں کا ہے طریق ہے ہماری اور تمہاری ایک ذات ایک قدرت سے ہے دونوں کی حیات مٹی اور پانی ہوا اور روشنی واسطے دونوں کے یکساں ہے بنی تجھ پہ لیکن ہے عنایت کی نظر پھینک دیتے ہیں مجھے جڑ ...

    مزید پڑھیے

    رات

    گیا دن ہوئی شام آئی ہے رات خدا نے عجب شے بنائی ہے رات نہ ہو رات تو دن کی پہچان کیا اٹھائے مزہ دن کا انسان کیا ہوئی رات خلقت چھٹی کام سے خموشی سی چھائی سر شام سے لگے ہونے اب ہاٹ بازار بند زمانے کے سب کار بہوار بند مسافر نے دن بھر کیا ہے سفر سر شام منزل پہ کھولی کمر درختوں کے پتے بھی ...

    مزید پڑھیے

    ہماری گائے

    رب کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی اس مالک کو کیوں نہ پکاریں جس نے پلائیں دودھ کی دھاریں خاک کو اس نے سبزہ بنایا سبزے کو پھر گائے نے کھایا کل جو گھاس چری تھی بن میں دودھ بنی اب گائے کے تھن میں سبحان اللہ دودھ ہے کیسا تازہ گرم سفید اور میٹھا دودھ میں بھیگی روٹی میری اس کے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3