Iqbal Ejaz Baig

اقبال اعجاز بیگ

اقبال اعجاز بیگ، شاعر اور نقاد ہیں۔ سعودی عرب میں اردو کے ادبی حلقوں میں بہت معروف اور فعال ہیں۔ متعدد کتابوں پر ناقدانہ تبصرے لکھے ہیں۔ اردو کی درس و تدریس سے ایک طویل عرصے سے منسلک ہیں۔

اقبال اعجاز بیگ کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    واجب الاحترام آدمی تھا

    واجب الاحترام آدمی تھا جو بڑا بے لگام آدمی تھا جب بھی تولا گیا تو آدمی میں یہی اک دو گرام آدمی تھا وہ بھی غائب تھا اپنی کرسی سے وہ جو قائم مقام آدمی تھا کرتا رہتا تھا کچھ نہ کچھ ایجاد وہ جو اک ناتمام آدمی تھا آدمی بادشہ تھا آدمی کا آدمی کا غلام آدمی تھا جو درندے تھے پڑھ رہے ...

    مزید پڑھیے

    چھت نہ ہم پر کوئی گری صاحب

    چھت نہ ہم پر کوئی گری صاحب کوئی نعمت ہے بے گھری صاحب دیکھنے کو کہیں نہیں ہے کچھ آنکھوں پر گرد جم گئی صاحب کبھی افسر بھی بننا پڑتا ہے ایک یہ بھی ہے نوکری صاحب گھپ اندھیرے میں بھی چلی آئی روشنی روشنی رہی صاحب اس میں دیوار کی خطا کیا ہے گرنے والی تھی گر گئی صاحب وقت سے آگے جا رہا ...

    مزید پڑھیے

    زرد رخساروں میں ڈھل جانے کا فن

    زرد رخساروں میں ڈھل جانے کا فن پھولوں کو آتا ہے کمہلانے کا فن آدمی اک شہر کی بنیاد ہے جانتا ہے پاؤں پھیلانے کا فن کیا ہوئے جو گل کھلاتی تھی صبا کیا ہوا وہ خوشبو پھیلانے کا فن گھیرے رہتی ہیں ہزار آنکھیں اسے جس کو آتا ہے نظر آنے کا فن راہ کا پتھر ہوں مجھ سے پوچھئے ٹھوکروں پر ...

    مزید پڑھیے

    ہوا سے دور اگر رہا کرتی

    ہوا سے دور اگر رہا کرتی گرد اتنی نہیں اڑا کرتی اس کا کوئی خدا نہیں ہوتا انا سجدہ نہیں کیا کرتی اک تماشہ دکھانا پڑتا ہے تالی یوں ہی نہیں بجا کرتی تھما دیتی ہے ہاتھ میں پیالہ پیاس پانی نہیں پیا کرتی کرنے آتے ہیں سارے کام مجھے مجھے فرصت نہیں ملا کرتی ہوا کو ہوتے ہیں ضروری ...

    مزید پڑھیے

    لئے ہوئے جو مجھے ساتھ ساتھ پھرتا تھا

    لئے ہوئے جو مجھے ساتھ ساتھ پھرتا تھا یہ بات ان دنوں کی ہے وہ جب اکیلا تھا وہ دن گئے کہ ہنر کی تھی گرم بازاری تماشا گر بھی بہت معجزے دکھاتا تھا میں اک زوال کے عالم میں ہو رہا تھا بلند مرا کمال کسی اور ہی طرح کا تھا میں مڑ کے دیکھتا تھا اور میرے سامنے سے گزر رہا تھا جو گزرا ہوا ...

    مزید پڑھیے

تمام